ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے اُدیاور میں پارک بس سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک؛ پانچ زخمی

اُڈپی کے اُدیاور میں پارک بس سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ ایک ہلاک؛ پانچ زخمی

Mon, 04 Sep 2017 22:21:16    S.O. News Service

اُڈپی 4/ستمبر (ایس او نیوز)  یہاں اُدیاور پٹرول بنک کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر پارک کی گئی ایک بس سے ایک تیز رفتار کار ٹکراگئی، جس کے نتیجے  میں ایک شخص جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ کار پر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس اُڈپی سے کاپو کی طرف جارہی تھی کہ اُدیاور میں پٹرول بنک کے قریب مسافروں کو نیچے اُتارنے کے لئے بس رُک گئی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے بس کو ٹکر ماردیا۔ کار پر سوار چھ لوگوں میں ایک کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار سبھی لوگوں کا تعلق پڑوسی ریاست کیرالا سے ہے، ان کی کار غالباً مہاراشٹرا سے کیرالہ جارہی تھی، کیونکہ کار کا نمبر پلیٹ مہاراشٹرا کا ہے۔

حادثے میں کار کا اگلا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

پولس حادثے کی جانچ کررہی ہے۔


Share: