اُڈپی31/ اگست (ایس او نیوز) ضلع کے کُنجی بیٹو میں آج جمعرات کی دوپہر ایک طالب العلم کا اُسی کی کالج کے باہر کچھ نامعلوم لوگوں نے دن دھاڑے اغوا کرلیا اور قریب میں موجود دیگر طلبا دیکھتے ہی رہ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ وئیکونٹا بالیگا لاء کالج کا ایک طالب العلم جس کی شناخت وجئے شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے، اپنی کالج کے باہر ہی موجود تھا، جب دو کار اچانک اس کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی اور کار کے لوگ اُترکر کچھ ہی لمحوں میں وجئے شٹی کو زبردستی ایک کار میں ٹھونس دیا اور پل بھر میں دونوں کاریں فراٹے بھرتی ہوئی موقع پر سے فرار ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور قریب میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے چھان بین میں لگ گئی، مگر شام تک اس بات کی اطلاع نہیں ملی تھی کہ آخر وجئے شٹی کو کن لوگوں نے اغوا کیا اور کیوں اغوا کیا۔
اُڈپی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس طالب العلم کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔