پیرس،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ نے 2018ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائر میچ میں سلووینیا سے ڈرا کھیلا جبکہ سابق چمپئن جرمنی نے شاندار کارکردگی جاری رکھی ہے۔مانچسٹر سٹی سے باہر گول کیپر جو ہارٹ نے تین شاندار گول بچا کر رومن بیجاک، جوچپ السچ اور جاسمن کرٹچ کو گول نہیں کرنے دئے۔انگلینڈ کی ٹیم گروپ ایف میں ٹاپ پر بنی ہوئی ہے۔اسی گروپ میں لتھوانیا نے مالٹا کو2.0سے شکست دی۔ہنور میں گروپ سی کے میچ میں سابق چمپئن جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو 2.0سے شکست دی۔آذربائیجان نے چیک جمہوریہ کے لیے ڈرا پر روکا۔پولینڈ نے 10کھلاڑیوں تک سمٹے آرمینیا کو 2.1سے شکست دی۔رومانیہ نے قزاقستان سے 0.0سے ڈرا کھیلا۔