انکولہ 3اکتوبر (ایس او نیوز) محکمہ آبکاری کے افسران نے انکولہ میں ایک گھر کے اندر زیر زمین کمرے میں غیر قانونی طور پر چھپاکر رکھا گیا ذخیرہ ضبط کرلیا ہے، جبکہ شراب کے مافیا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شیٹگیری نامی مقام پر گرام پنچایت رکن سندیپ موہن گاؤنکرکے مکان پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے 19 تھیلے غیر قانونی شراب کا ذخیرہ بر آمد کیا گیاجس کی مالیت کا اندازہ 1,00,872روپے لگایا گیا ہے۔
بتایا گیاہے کہ زیر زمین کمرہ بنانے کے بعد اس میں داخل ہونے کے لئے ایک چھوٹا سا راستہ بنایا گیا تھا اور شراب ذخیرہ کرنے کے بعداسے سیمنٹ کے ڈھکن سے ڈھانک دیا گیا تھا۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر آبکاری محکمہ کے افسران نے چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی تھی۔