ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انٹیل کمپنی نے بنگلور میں 1100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

انٹیل کمپنی نے بنگلور میں 1100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

Thu, 15 Jun 2017 11:04:44    S.O. News Service

بنگلورو،14؍جون(ایس او نیوز) انٹیل کارپوریشن ہندوستان میں 1,100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ اس کے ٹیک ہب میں نئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔انٹیل انڈیا جنرل منیجر نیگروتی رائے نے امریکہ کی ملٹی نیشنل سرمایہ کاری اور ذیلی براعظم میں توسیع کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ''ہم ہندوستان میں توسیع کے منصوبوں کے حصہ کے طور پر بنگلور میں آر اینڈ ڈی کے سنٹر کے قیام کے لئے 1100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ 8ایکڑ کے اس آر اینڈ ڈی سنٹر سے توقع ہے کہ آئندہ 18ماہ میں 3ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس میں کمپیوٹر سافٹ ویر ڈیولپمنٹ اور ہارڈ ویر ڈیزائن خدمات کی سہولت بھی رہے گی۔علاوہ ازیں دو بلین امریکی ڈالر کی چپ میکر نے 2016تک ملک میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ کمپنی کی ہندوستانی سبسیڈیری کے 7000سافٹ ویر انجینئرس ہیں تاکہ اس کے عالمی صارفین بشمول کمپیوٹر کے آلات اسمارٹ فونس اور دیگر الکٹرانک آلات کی تیاری اور پاور سیمی کنڈکٹر چپس کی تیاری کی جاسکے ۔ریاستی سطح کی کلیرنس کمیٹی جس کی قیادت وزیراعلیٰ کررہے ہیں نے یکم فروری 2016کو کمپنی کی سرمایہ کاری کی تجویز کی منظوری دی اور کرناٹک انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ نے شہر کے جنوب مشرق نواحی علاقہ میں اراضی الاٹ کی۔کمپنی کی ہندوستان کی سرگرمیوں نے آر اینڈ ڈی' ہارڈویر ڈیزائن ' کمپیوٹر ہارڈویر کی جانچ اور نکسٹ جنریشن ڈیجٹل ڈیوائسس کیلئے سافٹ ویر پراڈکٹس کی تیاری کی ہے ۔


Share: