ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انوپما شینائی کا یوٹرن؛ فیس بُک میں مخالفت کرنے کےبعداب پرمیشور نائک کی حمایت

انوپما شینائی کا یوٹرن؛ فیس بُک میں مخالفت کرنے کےبعداب پرمیشور نائک کی حمایت

Tue, 21 Jun 2016 00:50:44  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔20جون(ایس او نیوز) ڈی وائی ایس پی کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے ذریعہ شہرت حاصل کرنے والی انوپما شینائی نے آج بتایاکہ ان کے خلاف ڈی جی سمیت کئی بڑے لوگوں نے سازش کی تھی۔ اخباری نمائندوں سے انہوں نے  بتایاکہ اس میں پرمیشور نائک کی کوئی غلطی نہیں ہے، وہ اتنے برے انسان بھی نہیں ہیں،مگر اب ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ڈی وائی ایس پی عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد فیس بک میں پرمیشور نائک سے استعفیٰ کی مانگ کرنے والی انوپما نے ان کی بے دخلی کے بعد یوٹرن لیتے ہوئے ان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے استعفیٰ کے معاملے میں پرمیشور نائک صرف ایک بہانہ ہیں جبکہ اس معاملے میں پولیس افسران کے علاوہ کئی بڑے لوگ شامل ہیں۔ ڈی جی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اواو ڈی پر انہیں دوسری جگہ مقرر کیاتھا، انہیں شک ہے کہ اس معاملے میں پرمیشور نائک نے مداخلت کی ہے۔ اس معاملے میں ان سے بڑے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے ڈی جی اور پرمیشور نائک سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کی تفصیلات عام کریں۔ انوپما نے بتایاکہ ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر انہوں نے خواتین کمیشن کی چیرپرسن منجولامانا سا کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کیاکہ کیا وہ ایک ریٹائرڈ خاتون افسر کا سامنا نہیں کرسکتی؟۔ غیر ضروری طور پر ان کے خاندان کو پریشان کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیاکہ وہ کسی بھی حال میں سیاست میں داخل نہیں ہوں گی۔ مستقبل میں وہ لکچرر بنیں گی یا کسی این جی اوسے منسلک ہوجائیں گی۔


Share: