ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انفارمیشن کمشنر کی انتخابی کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی:شیوراج سنگھ چوہان

انفارمیشن کمشنر کی انتخابی کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی:شیوراج سنگھ چوہان

Mon, 11 Sep 2017 22:08:53    S.O. News Service

بھوپال،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش میں انفارمیشن کمشنر کے انتخاب کو لے کرتشکیل کی گئی تین رکنی کمیٹی میں عوامی تعلقات کے وزیر نروتم مشرا کے رکن رہنے پر حزب اختلاف کے رہنما اجے سنگھ کی طرف سے درج کرائے گئے اعتراض پروزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نروتم مشرا کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہل ٹھہرائے جانے والے کیس پرہائی کورٹ سے التواملاہواہے۔غورطلب ہے کہ ریاست میں خالی انفارمیشن کمشنرکے انتخاب کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر نروتم مشرا اور حزب اختلاف کے رہنما اجے سنگھ رکن ہیں۔اجے سنگھ نے بدھ کووزیراعلیٰ کوایک خط لکھا اور اس کمیشن میں ایک رکن کے طور پر نروتش مشری سے سوال کیاہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جو شخص الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہل قرار ہو، وہ کسی ایسی کمیٹی کا رکن کس طرح ہو سکتا ہے جو ایک آئینی ادارے کا رکن منتخب کرے گا۔


Share: