ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتظامیہ نے راہل گاندھی کوامیٹھی دورہ کی اجازت دی 

انتظامیہ نے راہل گاندھی کوامیٹھی دورہ کی اجازت دی 

Mon, 02 Oct 2017 21:23:48    S.O. News Service

امیٹھی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے بدھ سے ہونے والے تین روزہ دورے کے لیے ضلع انتظامیہ نے منظوری دے دی ہے۔امیٹھی کے ضلع مجسٹریٹ یوگیش کمارنے کہاکہ راہل گاندھی کوچارسے چھ اکتوبر کے درمیان امیٹھی آناتھا۔ ہم نے اس دورے کو کبھی منع نہیں کیا۔ ہم نے ضلع کانگریس کے سربراہ کو خفیہ خط بھیجا تھا کہ دورے کو ایک یا دو دن کے لیے ٹال دیاجائے کیونکہ سیکورٹی اہلکاردرگا مورتی وسرجن اور محرم کے مدنظرمصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ممبر پارلیمنٹ طے پروگرام کے مطابق ہی آنا چاہتے تھے لہٰذا انتظامیہ اسے منظورنہیں کرسکتاتھا۔اس دوران اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر نے کہا کہ راہل کو دورہ ملتوی کرنے کے لیے کہہ کر بی جے پی حکومت نے اپنی بزدلی اور خوف کو دکھایا ہے۔ حکومت کوخدشہ ہے کہ کانگریس نائب صدر کے دورے سے دس اکتوبرکو ہونے والابی جے پی صدر امت شاہ اور مرکزی وزراء اسمرتی ایرانی اور نتن گڈکری کادورہ متاثرہوسکتاہے ۔ڈسٹرکٹ کانگریس کے سربراہ یوگندر مشیر نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے انتخابی حلقے کے لوگوں سے ملنے کے لیے آ رہے ہیں۔ وہ رک نہیں سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق وہ 4 اکتوبرکو آئیں گے۔


Share: