ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امید ہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے آئندہ کی صورت حال واضح کی جائے گی: اٹلی

امید ہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے آئندہ کی صورت حال واضح کی جائے گی: اٹلی

Sat, 23 Jul 2016 15:23:29  SO Admin   S.O. News Service

روم23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اطالوی وزیرمعیشت پیئر کارلو پاڈوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے وقت اور اس عمل کے باقاعدہ آغاز سے متعلق مزید واضح صورت حال سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ ریفرنڈم کی وجہ سے پیداہونے والی غیریقینی کی صورت حال مالیاتی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے واضح راستہ اپنا کر بے یقینی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کی جانب سے ترقی کے شعبے میں اخراجات کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔


Share: