نئی دہلی،18؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے کابینہ وزیر رانا گرجیت سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا۔گرجیت کو ریت کان کنی نیلامی میں مبینہ طور پر ملوث اپوزیشن نشانہ بنا رہا تھا۔کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد امرندر نے بتایا کہ گرجیت کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔کپورتھلا سے رکن اسمبلی گرجیت کے پاس بجلی اور آبپاشی محکموں کا چارج تھا۔ریت کان کنی کے معاہدوں غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزام لگنے کے بعد انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں استعفیٰ دے دیا تھا۔الزام تھا کہ انہوں نے اپنے باورچیوں اور دفتر کے عملے کے ناموں پر بے نامی لین دین کے ذریعے ریت اور پتھر کے ٹکڑوں کی کان کنی کے ٹھیکے حاصل کئے۔