ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کاایک فون ، 4 گھنٹے میں عہدہ سنبھالنے پہنچے نتن پٹیل 

امت شاہ کاایک فون ، 4 گھنٹے میں عہدہ سنبھالنے پہنچے نتن پٹیل 

Sun, 31 Dec 2017 23:44:21    S.O. News Service

احمد آباد،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں حکومت کے قیام کے بعد بی جے پی کے لئے آئیں مشکلات اب دورہوتی دکھ رہی ہیں۔ ناراض نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے ہائی کمان اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ سے بات کرنے کے بعد آج سے نئی وزارتوں کا چارج سنبھال لیاہیں۔ اس سے پہلے خواہش کے مطابق وزارت نہ ملنے سے نتن پٹیل ناراض بتائے جارہے تھے۔اتوار کو نتن پتیل نے کہا کہ گجرات میں حکومت کے قیام کے بعد مجھے نمبرپررکھتے ہوئے نائب وزیراعلی کاعہدہ دیاگیاتھا لیکن دوسرے نمبرکے لیڈرکوجووزارتیں دی گئیں وہ مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے مالیاتی اور شہری ترقی کی وزارت لے لی گئی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ اس سلسلے میں نتن نے ریاستی وزیراعلی،قومی صدرامت شاہ اور تنظیم کے وزیر کواس سے آگاہ کیا تھا۔نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا کہ آج صبح ساڑھے سات بجے امت بھائی نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ چارج سنبھالیجیے۔ نتن نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی طرف سے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے جو وزارت چاہیے تھی اس کی کاروائی شروع ہوگئی ہے،اس کے بعدہی میں نے وزارتوں کا انچارج لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Share: