ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الحریری کی فرانسیسی صدر سے ملاقات اور لبنان واپسی کا امکان

الحریری کی فرانسیسی صدر سے ملاقات اور لبنان واپسی کا امکان

Mon, 20 Nov 2017 13:03:20    S.O. News Service

بیروت20نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)؂لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ سعد الحریری ملکی آزادی کے قوی دن کے موقع پر بیروت میں موجود ہوں گے۔ اپنے عنقریب لبنان واپس پہنچنے کے بارے میں الحریری نے یہ بات ملکی صدر کو ٹیلی فون پر بتائی۔ لبنانی صدر نے ابھی تک وزیراعظم کے پیش کردہ استعفے کو منظور نہیں کیا۔ دوسری جانب سعد الحریری نے آج پیرس میں فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ ایک ملاقات کی اور اس میں خاص طور پر اپنے چار نومبر کو دیے گئے استعفے کے بعد پیدا ہونے والے لبنانی بحران پر گفتگو کی۔ انہیں اس ملاقات کی دعوت فرانس کے صدر نے دی تھی۔ فرانسیسی صدر لبنان کی داخلی سلامتی کے تحفظ کی کوشش میں ہیں۔


Share: