ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

Fri, 29 Sep 2017 19:13:31    S.O. News Service

کابل29 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان حکام نے بتایا ہے کہ ایک پولیس چیک پوائنٹ پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ یہ حملہ مغربی صوبے فرح میں کیا گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بالا بَلک نامی ضلع میں حملہ جمعہ انتیس ستمبر کی صبح میں کیا گیا۔ چیک پوسٹ پر متعین دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس حملے کے دوران افغان فوج کی نفری کے پہنچنے پر عسکریت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فرار ہونے والے طالبان کی تین گاڑیوں کو افغان ایئر فورس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں کم از کم بیس طالبان جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا۔


Share: