ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اشون آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سرفہرست

اشون آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سرفہرست

Wed, 12 Oct 2016 18:55:46  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی آف اسپنر آر اشون آئی سی سی ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں پھر ٹاپ پر پہنچ گئے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ٹیسٹ میں 140رنز دے کر 13وکٹ چٹکائے۔اشون کو مین آف دی سریزمنتخب کیا گیا جنہوں نے تین میچوں میں 27وکٹ لئے،اب ان کے نام 39ٹیسٹ میں 220وکٹ ہیں۔اندور میں آخری ٹیسٹ سے پہلے اشون رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے لیکن انہوں نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور ڈیل اسٹین کو پچھاڑکر پہلا مقام حاصل کیا،وہ آل راؤنڈروں کی فہرست میں بھی ٹاپ پر ہیں۔گزشتہ سال کے سال کے آخری درجہ بندی میں ٹاپ پر رہے اشون جولائی میں پھر نمبر ایک تک پہنچے تھے،وہ 2000کے بعد سے 900پوائنٹس حاصل کرنے والے گیند بازوں متھیا مرلی دھرن، گلین میک گرا، ویرنون فلینڈر، ڈیل اسٹین اور شان پولک کی جماعت کا حصہ ہو گئے۔ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے مڈل آرڈر کے بلے باز اجنکیا رہانے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔چتیشور پجارا ایک مقام چڑھ کر 14ویں اور کپتان وراٹ کوہلی چار مقام چڑھ کر 16ویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیے اوپنر مارٹن گپٹل 10مقام چڑھ کر 58ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ جمی نیشام 12پائیدان کی چھلانگ لگا کر 70ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈروں میں ہندوستان کے روندر جڈیجہ کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان اگر ویسٹ انڈیز کو 3.0سے شکست بھی دیتا ہے تو بھی نمبر ایک کی درجہ بندی حاصل نہیں کر سکے گا۔


Share: