بیلتھنگڈی17؍جون (ایس او نیوز)انگلش میڈیم اسکول کی ایل کے جی کلاس میں پڑھنے والی معصوم بچی فاطمہ توحیدا (۴سال)چارمڈی نامی علاقے میں اپنے ہی اسکول بس کے نیچے کچل جانے سے فوت ہوگئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ بچی اپنی بڑی بہن کے ساتھ بس میں سوار ہوکر اسکول گئی تھی، شام کو وہ واپس گھر کے لئے آئی اور بس سے اتر گئی۔پھر اس بچی نے بس کی پچھلی طرف سے اپنے گھر کی جانب روڈ کراس کرنے کی کوشش کی ، اسی وقت ڈرائیور نے بس پیچھے کی طرف چلادی تو اسی بس کے نیچے وہ کچلی گئی۔ فوری طور پر اس بچی کو اسپتال لے جایا گیا ، مگر تب تک اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔عوام کا کہنا ہے بس ڈرائیورکی بے پروائی سے کی گئی ڈرائیونگ نے معصوم بچی کی جان لے لی۔
دھرمستلا پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا۔اب وہ موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلا ش میں ہے۔