ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسٹالن کے کارگزار صدر بننے کے بعد ڈی ایم کے نے نوجوان شاخ کا نیا سکریٹری بنایا

اسٹالن کے کارگزار صدر بننے کے بعد ڈی ایم کے نے نوجوان شاخ کا نیا سکریٹری بنایا

Fri, 06 Jan 2017 21:13:29  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 6 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈی ایم کے نے ایم کے اسٹالن کے پارٹی کاکارگزارصدربننے کے بعدآج اپنی نوجوان شاخ کا ایک نیا سربراہ مقررکیاہے۔اسٹالن تین دہائی سے زیادہ وقت تک اس عہدے پررہے۔ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری کے انبالگن نے سابق وزیر ایم پی سامی ناتھن کو پارٹی کی نوجوان اکائی کا سکریٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹالن کے پارٹی کا کارگزار صدر بننے کی وجہ سے نوجوان شاخ کے سکریٹری کی تقرری کی جا رہی ہے۔اسٹالن ابھی تک نوجوان شاخ کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ڈی ایم کے کی جنرل کونسل نے اپنے 4 / جنوری کے اجلاس میں اسٹالن کوپارٹی کا کارگزار چیئرمین مقرر کیا تھا جو اب خزانچی کے ساتھ ساتھ یہ ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔اسٹالن 1984میں پارٹی کی نوجوان یونٹ کے سکریٹری بنے تھے اور اس کے بعد سے وہ اس عہدے پر تھے۔
 


Share: