ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمارٹ سیٹی منصوبہ کی ناکامی پرپی ایم مودی پر راہل کا طنز’ڈیئر بھکتو، اپنے آقا کو سمجھاؤ

اسمارٹ سیٹی منصوبہ کی ناکامی پرپی ایم مودی پر راہل کا طنز’ڈیئر بھکتو، اپنے آقا کو سمجھاؤ

Sun, 31 Dec 2017 23:15:14    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز میں حکمراں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس صدر نے ایک بار پھر ٹویٹ کے ذریعے نشانہ لگایا ہے۔اس بار مرکز کی فلیگ شپ اسمارٹ سٹی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے راہل نے مودی بھکتوں کو اپنے آقاکو مشورہ دینے کی بات کہی ہے۔راہل نے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا ہے۔راہل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیارے مودی بھکتو، ہماری اسمارٹ سٹی منصوبہ بندی کے لیے مختص 9,860کروڑ روپیوں میں سے صرف سات فیصد پیسہ ہی استعمال ہو سکا ہے، چین ہمیں شکست دے چکاہے جب کہ تمہارے ماسٹر ہمیں کھوکھلے نعرے دے رہے ہیں۔پلیز اس ویڈیو دیکھیں اور انہیں روزگار جیسے ضروری مسائل پرتوجہ مرکوزکرنے کے لیے مشورہ دیں۔آپ کو بتا دیں کہ مرکزی حکومت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 60 شہروں کو جاری کیے گئے 9860 کروڑ روپے میں سے محض سات فیصد یا تقریباً 645 کروڑ روپے کا ہی استعمال ہو پایا ہے جو شہری وزارت کے لیے تشویش کی وجہ ہے۔تقریباَََ َ40شہروں میں سے ہر ایک کو 196کروڑ روپے جاری کئے گئے جس میں سے زیادہ سے زیادہ 80.15 کروڑ روپے احمد آباد نے خرچ کئے ہیں، اس کے بعد اندور(70.69کروڑ روپے)، سورت(4341کروڑ روپے)اور بھوپال (4286کروڑ روپے) رہے۔ یہ بات آواس اور شہری امور کی وزارت کے اعداد و شمار میں سامنے آئی ہے۔


Share: