ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسلامک اسٹیٹ سے جڑنے کی کوشش، امریکا میں تین افراد پر فردجرم عائد

اسلامک اسٹیٹ سے جڑنے کی کوشش، امریکا میں تین افراد پر فردجرم عائد

Sat, 23 Jul 2016 15:13:58  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن23جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام کے مطابق تین افرادپردہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا حصہ بننے کی غرض سے شام جانے کی کوشش کے الزامات عائدکردیئے گئے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ امریکی ریاست فلوریڈامیں جمعرات کو حراست میں لیے گئے ان تینوں افرادپرعائد کردہ فردِ جرم میں اسلامک اسٹیٹ کا حصہ بننے کی کوشش کا الزام عائدکیاگیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں امریکی شہری ہیں اور ان کی عمریں 52، 31اور50برس ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد شام جا کر اس تنظیم کے رکن بننے اورپھرواپس امریکاآ کردہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔


Share: