ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

Tue, 23 May 2017 18:51:27  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب سوموار کی شام کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوباالسمری نے حسب معمول یہ دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ چاقو لہراتا ہوا فوجیوں کی طرف بڑھنے لگا۔فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ واقعہ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے قریب ابو دیس کے مقام پر پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا ابو دیس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھنے لگا تو فوجیوں نے اس سیخطرہ محسوس کرتے ہوئے اس پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔ کچھ دیر بعد اس کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق فوج کی فائرنگ سے قتل ہونے والاف فلسطینی ایک کم عمر لڑکا ہے۔ تاہم اس کے چاقو کے حملے سے کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔


Share: