ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اس سیریز سے اچھے نتائج کی امید تھی:اشون

اس سیریز سے اچھے نتائج کی امید تھی:اشون

Wed, 24 Aug 2016 12:16:50    S.O. News Service

پورٹ آف سپین،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روی چندرن اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹیسٹ کی سیریز میں دو سنچری لگائی اور 17وکٹ حاصل کی اور ہندوستان کے اس اسپنر نے کہا کہ انہیں اس سیریز سے اچھے نتائج کی امید تھی۔چوتھا ٹیسٹ بارش کی نذرہونے کے بعد ہندوستان نے سیریز 2-0سے اپنے نام کی۔کوینس پارک اوول میں بارش اور میدان گیلا ہونے کی وجہ سے کل مسلسل چوتھے روز ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔اشون نے کہا کہ ذاتی طور پر میں کہنا چاہوں گا کہ مجھے اس طرح کی سیریز کی امیدنہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ایسی سیریز جہاں میں نے دو سنچری لگائی لیکن مجھے پتہ تھا کہ بلے بازی میں شراکت کافی اہم ہو گی،یہاں آنے سے پہلے مجھے نہیں پتہ تھا کہ مجھے چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنی ہوگی،وطن میں بغیر کسی توقعات کے میں نے یہاں ڈیڑھ ماہ سخت محنت کی اور اس کا فائدہ ملا۔اشون نے سیریز میں دو سنچری کی مدد سے 235رنز بنائے اور اننگز میں دو بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ سمیت 17وکٹ بھی حاصل کئے جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔اس گیند باز کو ٹیسٹ سیریز میں چھٹی بار مین آف دی سیریزمنتخب کیا گیا ہے اور وہ اس کامیابی کے معاملے میں وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستانیوں میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

اشون نے کہا کہ مجھے ویسٹ انڈیز کو تھوڑا کریڈٹ دینے کی ضرورت ہے،ان کا ٹاپ آرڈر جلد آؤٹ ہو گیا جس سے مجھے وقت اور موقع ملا،زیادہ تر ٹیمیں ٹاپ آرڈر میں سنچری جڑتی ہیں،مجھے لگتا ہے کہ یہ نفسیاتی پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں میں اچھی بولنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ ذاتی طور پر میں اپنی سنچری سے زیادہ اپنے پانچ وکٹ کا لطف اٹھاتا ہوں،میں صرف کہنے کے لئے ایسا نہیں بول رہا،میں سنجیدہ ہوں۔اشون نے کہا کہ میں جس سنچری محفوظ کرکے رکھنا چاہوں گا اور پانچ وکٹ پر ترجیح دوں گا وہ کولکاتہ کا سنچری ہے اور شایدسینٹ لوسیا کی سنچری ہے۔یہ رن بنانے یا وکٹ چٹکانے سے زیادہ میچ کی صورت حال سے متعلق ہے۔


Share: