ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ابھی سونے کی طرح تپ رہاہوں،جیل جانے کے بعدلالویادو کا دوسرا ٹوئٹ 

ابھی سونے کی طرح تپ رہاہوں،جیل جانے کے بعدلالویادو کا دوسرا ٹوئٹ 

Sun, 31 Dec 2017 00:09:10    S.O. News Service

رانچی،30؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد برسا منڈا جیل میں بند آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج دوسرا ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے فلسفیانہ انداز میں لکھا کہ سونے کو تپایا جاتا ہے، تو اس کا کیا کیاہوتا ہے؟۔دراصل اس ٹویٹ کے ذریعے لالو پرساد یادو اپنے چاہنے والے اورفالوورس کو یہ پیغام دینا چاہ رہے تھے کہ فی الحال وہ برسا منڈا جیل میں بند ہیں اور یہ وقت ان کے لئے ویسا ہی ہے جیسا کہ سونے کا ہوتا ہے جو کہ آگ میں تپنے کے بعدہی کھرا سونابنتاہے۔اس ٹویٹ کے ذریعے لالو نے اپنے سیاسی مخالفین بی جے پی اور جے ڈی یو کو بھی خبردار کیا کہ اگر انہیں لگ رہا ہو کہ لالو یادو کو جیل میں بند کر دینے کے بعد ان کے لئے آگے کا راستہ آسان ہو گیا ہے تو ویسا نہیں ہے۔ اس ٹویٹ کے ذریعے لالو نے یہ واضح کیا کہ جیل میں تپنے کے بعد وہ اور مضبوط ہوکرلوٹیں گے۔غور طلب ہے کہ جیل جانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے ایک ٹویٹ اور کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے خیالات یا پیغام جیل میں ان سے ملاقات کرنے والے لوگوں کے ذریعے اپنے خاندان والے یا ان کے دفتر پہنچا دیں گے، جو اسے آگے ٹویٹ کریں گے ۔مانا جا رہا ہے کہ لالو نے جو آج ٹویٹ کیا ہے وہ پیغامات پر انہوں نے کسی ملاقاتی کے ذریعے ہی اپنے خاندان والوں تک پہنچایا ہے۔


Share: