ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کے فیصلے پرکپل مشراکاحملہ ،لیڈراور ڈیلر میں ہوگیاانتخاب

آپ کے فیصلے پرکپل مشراکاحملہ ،لیڈراور ڈیلر میں ہوگیاانتخاب

Wed, 03 Jan 2018 21:38:36    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سیاست میں صفائی لانے کا وعدہ کرنے والی دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (آپ)نے سنجے سنگھ، این ڈی گپتا اور سشیل گپتا کو راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان کیا کیا، چاروں طرف سے تنقیدیں شروع ہو گئیں۔سابق پارٹی لیڈر اور ایم ایل اے کپل مشرا نے بھی سخت حملہ کیا۔کپل مشرانے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا کیسے جاتے ہیں؟دکھ گیا۔پارٹی کو لیڈر اور ڈیلر میں سے ایک کو منتخب کرناتھاتوکرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ کے علاوہ دو دیگر امیدواروں نے پارٹی سے منسلک نہیں رہے ہیں اور اچانک ان کا نام سامنے آیا ہے۔دہلی کی 70اسمبلی سیٹوں میں سے66پر عام آدمی پارٹی کا قبضہ ہے، ایسے میں اس کی طرف سے دہلی سے 3لوگوں کو راجیہ سبھا میں بھیجا جانا تھا۔آپ پارٹی کے اس غیر متوقع فیصلے پر سب کاچونکنالازمی تھا۔پارٹی کی آٹھ رکنی پی اے سی نے یوپی کے انچارج اور پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کے نام پر مہر تو لگا دیا، لیکن جو دو دوسرے لوگوں کومنتخب کیا گیا ہے، اس سے پارٹی کی منشا پر سوال اٹھتا ہے۔سنجے سنگھ نارائن داس گپتا اور سشیل گپتا کے علاوہ نامزد کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعدپارٹی کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا نے اپنی سوچ کوٹوئٹرپررکھ دیا۔کراول نگر سے ممبر اسمبلی کپل نے آپ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال کی پرانی راہ پر چلتے ہوئے سوشل میڈیا پر رائے شماری کا ایک پوسٹ کیا۔انہوں نے عوام کی رائے لیتے ہوئے سوال پوچھا ہے،کیا آپ کو لگتا ہے کیجریوال نے راجیہ سبھا کی نشستوں کو پیسے لے کر فروخت کیا ہے؟۔


Share: