بھوپال،23؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی سینئر لیڈر آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیمنت گپتا نے پٹیل کو گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔پٹیل نے بھگوان کے نام پر حلف برداری کی۔اس موقع پر لوک سبھااسپیکر سمترا مہاجن، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ان کی کابینہ کے رکن، اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ سمیت کئی معزز لیڈر موجود تھے۔پروگرام کا آپریشن ریاست کے چیف سکریٹری بسنت پرتاپ سنگھ نے کیا۔گجرات کی سابق وزیراعلیٰ پٹیل ابھی مدھیہ پردیش کی کل وقتی گورنر ہوں گی۔ستمبر 2016 کو رام نریش یادو کے گورنر کے عہدے سے ریٹائرہونے کے بعد سے گجرات کے گورنر او پی کوہلی، مدھیہ پردیش کے گورنر کے عہدے کی اضافی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔