نئی دہلی ،6؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دوکلام تنازع چاہے ختم ہوگیاہو لیکن خطرے کا امکان ختم نہیں ہوا ہے۔ اس کااندازہ آرمی چیف وپن راوت کے آج کے بیان سے لگایاجاسکتاہے۔آرمی چیف نے چین اور پاکستان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہی نہیں پوری قوم کو چین اور پاکستان سے ایک ساتھ جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
آرمی چیف وپن راوت نے کہا کہ حال ہی میں ڈوکلام تنازعہ کے دوران ہم نے دیکھا کہ کس طرح ہمارے مخالف فوجیوں سے براہ راست لڑنے سے پہلے ہی سائبر، میڈیا، سایکولجکل اور انفووارفیئر شروع کر دیتا ہے،اگرچہ یہ براہ راست جنگ میں تبدیل نہیں ہوا لیکن ہمیں ہر صورت حال کے لئے تیار ہونا چاہئے،ہم دوطرف سے دشمنوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اگر ہم اپنی فوجی قوت میں اضافہ کریں تو جنگ نہیں ہوگی، یہ غلط ہے،کیونکہ مستقبل میں جنگ ضروری نہیں کہ فوجوں کے درمیان ہو۔حال ہی میں ڈوکلام تنازعے میں یہ دیکھا گیا تھا کہ جنگ سے پہلے چین نے سائیکلوجیکل وار فیئرشروع کر دیا۔یعنی جنگ صرف فوج کونہیں بلکہ ملک کو بھی لڑنا پڑتا ہے۔