ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر کے نگربلدیاتی انتخابات کی فتح خریدی ہوئی فتح تھی:کمل ہاسن

آر کے نگربلدیاتی انتخابات کی فتح خریدی ہوئی فتح تھی:کمل ہاسن

Fri, 05 Jan 2018 00:16:15    S.O. News Service

چنئی،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مشہور اداکار کمل ہاسن نے الزام لگایا کہ حال ہی میں آر کے نگر بلدیاتی انتخابات میں ٹی ٹی وی دناکر کو ملی جیت کی وجہ دولت اور طاقت ہے۔وہیں اے آئی اے ڈی ایم کے میں ان دنوں حاشیہ پر چل رہے دناکر نے ہاسن کے الزام کو ووٹروں کی توہین بتایا ہے۔ہاسن کے حملے پر دناکر نے یہ کہتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا الزام لگا رہے ہیں کیونکہ انہیں بلدیاتی انتخاب میں میری جیت ہضم نہیں کرپارہے ہیں۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے دناکر نے بطور آزاد امیدوار ضمنی انتخابات لڑا تھا اور انہوں نے حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے امیدوار ای مدھسودن کو 40,000 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر وزیر اعلی کے پلانیسوامی گروپ کو زبردست جھٹکا دیا تھا۔دناکر اور حکمراں پارٹی نے انتخابات میں پیسے تقسیم کرنے ے الزامات کی تردید ۔ہاسن نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب تمل ناڈو کی سیاست پر ایک بڑا داغ ہے۔یہ ہندوستانی جمہوریت پر ایک بڑا داغ ہے۔یہ کھلے عام کیا گیا جرم ہے۔انہوں نے اس بات کو یاد کیا کہ گزشتہ سال اپریل میں ہوئے ضمنی انتخابات کو پیسے بانٹے جانے کی شکایات آنے کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ آزاد امیدوار اور حکمراں پارٹی نے ووٹوں کی شرح طے کی تھی۔لوگوں نے رقم کے بدلے ووٹ دیا۔ان الزامات پر دناکر نے کہا کہ اداکار نے ایسے الزام لگا کر آر کے نگر کے ووٹروں کی توہین کی ہے۔


Share: