ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار ڈاٹا نہ لیک ہوا نہ چوری، یو آئی ڈی اے آئی کی وضاحت

آدھار ڈاٹا نہ لیک ہوا نہ چوری، یو آئی ڈی اے آئی کی وضاحت

Tue, 21 Nov 2017 12:50:57    S.O. News Service

نئی دہلی20نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) یونک آئی ڈنٹی فیکشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے آج کہاکہ آدھار ڈاٹا نہ تو کبھی لیک ہوا اور نہ ہی اس کی چوری ہوئی ہے۔یو آئی ڈی اے آئی نے 210سرکاری ویب سائٹوں پر آدھار سے وابستہ معلومات کو عام کئے جانے سے متعلق میڈیا میں آئی خروں پر یہاں جاری بیان میں کہاکہ اس خبر میں حقائق کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا ہے۔اس نے کہاکہ آدھار ڈاٹا پوری طرح محفوظ ہے اور یو آئی ڈی اے آئی میں ڈاٹا نہ چوری ہوا اور نہ ہی لیک ہواہے۔


Share: