نئی دہلی،15؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ سے متعلق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی آنے والے وقت میں آدھار کے سلسلے میں رازداری اور قومی سلامتی سے منسلک خدشات کے علاوہ دہشت گردی، نکسل واد اور شمال مشرقی ریاستوں کی حفاظت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات پر غور کریں گی ۔لوک سبھا سکریٹریٹ کے پریس ریلیز کے مطابق، داخلہ امور سے منسلک پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی سپریم کورٹ ایس ٹی خواتین سمیت معاشرے کے کمزور طبقے کے لوگوں پر ظلم کے موضوع پر بھی غور کریں گید۔کمیٹی اس کے ساتھ ہی پولیس فورسز کو جدید اور پولیس اصلاحات کو لاگو کرنے کے معاملے پر بھی غور کریں گے ۔ کمیٹی انڈمان نکوبار اور پانڈیچیری جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور ترقی سے منسلک موضوع کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، مرکزی سیکورٹی فورسز اور تنظیم اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی جیسے کئی اہم تشنہ موضوعات پر بھی گفتگو کریں گے۔