ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدتیہ ٹھاکرے کا شندے حکومت پر نشانہ:ہماری حکومت آئے گی تو سب کی فائلیں کھلیں گی' - دسہرا ریلی میں سخت تنقید

آدتیہ ٹھاکرے کا شندے حکومت پر نشانہ:ہماری حکومت آئے گی تو سب کی فائلیں کھلیں گی' - دسہرا ریلی میں سخت تنقید

Sun, 13 Oct 2024 10:47:06    S.O. News Service

ممبئی، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس دوران شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے دسہرا ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شندے حکومت مہاراشٹر کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ریاست کو بچانے کے لیے متحد ہو کر شندے حکومت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور ایک مضبوط اتحاد تشکیل دینا ہوگا۔

دادر کے شیواجی پارک میں منعقد دسہرا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ایکناتھ شندے نے بدعنوانی کر مہاراشٹر کو خوب لوٹا ہے۔ اے سے زیڈ تک سبھی بدعنوان ہیں۔ اس بدعنوان حکومت کو ختم کرنا ہے اور ایک مہینے کے بعد ہماری حکومت بنے گی تو سبھی کی فائل کھولی جائے گی۔ آدتیہ نے مزید کہا کہ ریاست میں دو انتہائی بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال میں نے سڑک گھوٹالہ کا انکشاف کیا تھا۔ اس وقت میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ آپ کا نام بدنام ہو جائے گا، آپ کے ہاتھوں سے افتتاح کرنے سے بھی یہ کام کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ یہ ایک گھوٹالہ تھا۔ میونسپل کارپوریشن کو متفق ہونا پڑا۔ اس سے ایک ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔

آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ 6 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے، لیکن ایک مہینے میں ہماری حکومت آ جائے گی۔ میں انتظار کر رہا ہوں، حکومت آئے گی تو سب کی فائل نکالی جائے گی۔ چاہے آپ وزیر ہوں یا کوئی اور۔ ہم اس لوٹ کو روکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی کی مورتی کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اس میں بھی بدعنوانی تھی۔ اس واقعہ کو ریاستی عوام کبھی نہیں بھولے گی، اس حکومت کو معافی نہیں کرے گی۔


Share: