ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو خاندان سے متعلق زمین کو کیا ضبط

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو خاندان سے متعلق زمین کو کیا ضبط

Sat, 09 Dec 2017 00:10:48    S.O. News Service

پٹنہ ، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئی آر سی ٹی سی ہوٹل گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے بڑی کارروائی ہے۔ای ڈی نے پٹنہ شہر میں تین ایکڑ زمین اٹیچ کر لی۔ اس کی قیمت 45 کروڑ روپے ہے۔پٹنہ کی اس زمین پر مول بنایا جا رہا تھا۔رابڑی اور تیجسوی سمیت لالو کے اہل خانہ کے نام یہ زمین درج ہے۔الزام ہے کہ یہ زمین لالو خاندان کو لیز پر ہوٹل دینے کے بدلے ملی تھی۔اس زمین کے مالک پہلے لیز پر ہوٹل لینے والی کمپنی ہی تھی۔بعد میں یہ زمین سرلا گپتا کے نام پر آئی اور پھر لالو خاندان کو دے دی گئی۔اس معاملے میں سی بی آئی لالو پرساد یادو ان کے بیٹے تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔غور طلب ہے کہ یہ بہار کی سیاست میں اس مسئلے نے مہاگٹھ بندھن کو توڑ دیا تھا اور نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔


Share: