ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئندہ ایک سال میں ریاست کوملے گی 24گھنٹے بجلی،یوگی نے بجلی کی صورتحال بہتربنانے کادعویٰ کیا

آئندہ ایک سال میں ریاست کوملے گی 24گھنٹے بجلی،یوگی نے بجلی کی صورتحال بہتربنانے کادعویٰ کیا

Mon, 05 Jun 2017 13:22:57    S.O. News Service

الہ آباد،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی علاقے ثقافتی مرکز میں توانائی کے وزیر سری کانت شرما اور توانائی کے وزیرمملکت دیوسنگھ کی موجودگی میں مناسب اورآسانی بجلی کے نظام کو یقینی بنانے کے مقصد سے 936کروڑ روپے کی منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹائزڈ خدمات کا بھی آغازکیا۔منصوبوں کا سنگ بنیاد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب سے ریاست میں بی جے پی کی مکمل اکثریت کی حکومت بنی ہے اس کے بعد سے حکومت بجلی کی آسانی سے روشنی کے لئے کام کر رہی ہے۔پچھلی حکومتوں میں بجلی کے معاملے میں ریاست میں وی آئی پی کلچر چل رہاتھاجس کو اس حکومت میں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ریاست کے چارپانچ اضلاع میں 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوتی تھی جبکہ دیگر اضلاع میں بجلی کی فراہمی نہ کے برابرتھی۔ہمار امقصدہے کہ گاؤں میں 18گھنٹے، تحصیل میں20گھنٹے اور شہروں میں24گھنٹے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جائے اس کے لئے ہماری حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے دیہی علاقوں میں شکایت تھی کہ بجلی نہ کے برابر آتی تھی لیکن ہم نے اپنی حکومت میں دیہی علاقوں میں بجلی کے علاقے میں خاصا تیزی سے بہتری کی ہے۔ 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں خراب ٹرانسفارمروں کو بدلے جا رہے ہیں اور بجلی کی وسیع بہتری کے لئے حکومت نے ٹول فری نمبر 1912جاری کیاہے۔جس کے ذریعہ صارفین اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔


Share: