ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سڑک حادثہ میں چلکیرے کےرکن اسمبلی کا بیٹا ہلاک

سڑک حادثہ میں چلکیرے کےرکن اسمبلی کا بیٹا ہلاک

Tue, 21 Jun 2016 01:48:20  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔20جون(ایس او نیوز) اپنی دوست کے جنم دن تقریب میں حصہ لینے جارہے چلکیرے کے رکن اسمبلی کا بیٹا حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ہوسکوٹے رورل پولیس تھانہ حدود میں پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت چلکیرے کے رکن اسمبلی ٹی رگھومورتی کے بیٹے ابھیشیک کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جو شہر کے دیانند ساگر کالج میں انجینئرنگ میں زیر تعلیم تھا۔ اپنے چار دوستوں کے ساتھ وہ کار میں ہوسکوٹہ ، کولار شاہراہ پر جارہاتھاکہ کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جائے وقوع پر ہی ابھیشیک ہلاک ہوگیا، جبکہ پوجا ، انو ، سومکھ ، دائیواد ز خمی ہوگئے۔اس خصوص میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


Share: