واشنگٹن ، 17/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی )وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد امریکی صدر نے ہندوستان کے لیے مختص 21 ملین ڈالر (ایک ارب 82 کروڑ روپئے) کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایلن مسک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیسی اینشی (ڈی او جی ای) نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ امریکہ نے ہندوستان میں ووٹروں کی حصہ داری بڑھانے کے لیے مختص 2.1 کروڑ ڈالر کا پروگرام اور بنگلہ دیش کے سیاسی منظر کو مستحکم کرنے کے لیے 2.9 کروڑ ڈالر کی پہل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لائیو ہندوستان کے مطابق، یہ فیصلہ بین الاقوامی تعاون میں کٹوتیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایلن مسک نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ امریکہ کو بجٹ میں کٹوتی کے بغیر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ ہندوستان کے لیے مختص 2.1 کروڑ ڈالر کا پروگرام خاص طور پر انتخابات میں ووٹروں کی شرکت بڑھانے کے مقصد سے تھا، لیکن اب اس پر روک لگادی گئی ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان حال ہی میں اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں، جن میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ تاہم، اس ملاقات کا ذکر مشترکہ بیان یا پریس کانفرنس میں نہیں کیا گیا۔