ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیا وینزویلا کے پیٹرول کے ذخائر پر امریکہ کی پکڑ سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا ؟

کیا وینزویلا کے پیٹرول کے ذخائر پر امریکہ کی پکڑ سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا ؟

Mon, 05 Jan 2026 19:16:11    S O News

نئی دہلی ، 5 / جنوری (ایس او نیوز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اشارے پر وینزویلا میں کی گئی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مڈورو کی گرفتاری اور منتقلی کے بعد وہاں کے تیل کے ذخائر پر امریکی گرفت سے کیا ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا؟ 
    
تجارت اور صنعت کے شعبوں سے متعلقہ ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان کو دو طرح سے فائدہ ہوگا ۔ ایک تو یہ کہ وینزویلا پر ہندوستان کا ایک سو کروڑ ڈالر کا قرضہ باقی ہے اسے وصول کرنا ممکن ہوگا ۔ دوسرے وہاں پر جو ہندوستانی کمپنیاں خام تیل نکالنے کے صنعت میں جڑی ہیں انہیں دوبارہ تیل کی پیداوار شروع کرنے کا موقع ملے گا ۔ 
    
خیال رہے کہ ہندوستان وینزویلا کے خام تیل کا ایک بڑا گاہک تھا اور ہر دن 4  لاکھ بیرل سے زیادہ کچا تیل  وہاں سے درآمد کیا کرتا تھا ۔ مگر 2020 میں امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ہندوستان کے لئے وہاں سے تیل خریدنا اور درآمد کرنا مشکل ہوگیا تھا ۔ اس وجہ سے وہاں پر کام کرنے والی ہندوستانی کمپنیاں وہاں کی تیل کی مارکیٹ سے رخصت ہوگئیں ۔ 
    
ہندوستان کی سرکاری تیل کمپنی او این جی سی اوورسیزلمٹیڈ اور وینزویلا حکومت مشترکہ طور پر وینزویلا کے سان کرسٹوبال میں تیل کے کنویں کی کھدائی کر رہی ہیں ۔ لیکن امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر لگائی گئی پابندیوں تیل نکالنے کے لئے ضروری اور اہم جدید ترین آلات حاصل کرنا ممکن نہیں تھا ۔ اس وجہ سے تیل کی پیداوار بہت ہی دھیمی رفتار سے ہو رہی تھی ۔ اس کے علاوہ مڈورو کی قیادت والی وینزویلا کی حکومت پر ہندوستانی کمپنی کو دیا جانے والا منافع کا حصہ جو بقایا تھا وہ بھی ادا نہیں کیا جا رہا تھا ۔ سال 2014 تک 536  ملین ڈالر پارٹنر شپ کے منافع کا حصہ آج تک واجب الادا ہے ۔ 


Share: