نیویارک ، 26/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں بڑی ہلچل دیکھنے کو ملی ہے۔ سب سے امیر افراد کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے ایلون مسک کو سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، کیونکہ ان کی دولت میں محض ایک دن میں 22.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب، جیف بیزوس کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں دوسری پوزیشن پر موجود مارک زکربرگ اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر کریش ہو گئے۔ وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے کسھک گئے۔ اس سے اس کا مارکیٹ کیپ نومبر کے بعد پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے نیچے چلا گیا۔ کیونکہ جنوری میں مسک کی کمپنی کی کار ٹیسلا کی فروختگی میں گراوٹ آئی تھی۔
یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررس ایسو سی ایشن نے بتایا کہ یورپ میں ٹیسلا کی فروختگی میں 45 فیصد تک کی گراوٹ آئی ہے جبکہ یورپ میں ای وی کی کُل فروختگی 37 فیصد تک بڑھی ہے۔ اس کا اثر مسک کے نیٹ ورتھ پر بھی پڑا اور ان کی دولت ایک ہی دن میں 22.2 ارب ڈالر کم ہوکر 358 ارب ڈالر رہ گئی۔
وہیں دوسری طرف امیزن کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں ویسے تو معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن ان کی ریکنگ میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ اب بیجوس 233 ارب ڈالر کی نیٹ ورتھ کے ساتھ دنیا کے دوسرے سب سے امیر انسان ہیں۔ ایک دن پہلے تک دنیا کے امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ قابض تھے۔ منگل کو ان کی دولت میں 3.87 ارب ڈالر کی کمی آ گئی۔ اس سے بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں ایک پائیدان نیچے کھسک گئے۔
برنارڈ ارنالٹ کی دولت بھی 1.16 ارب ڈالر کم ہوئی لیکن انہیں ایک مقام کا فائدہ ہوا اور وہ چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ برنارڈ کو فائدہ لیری ایلسن کے ایک پائیدان نیچے آنے سے ہوا۔ منگل کو ایلسن کی دولت میں 2.59 ارب ڈالر کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس وجہ سے کُل جائیداد کے معاملے میں برنارڈ ان سے آگے نکل گئے۔ برنارڈ کا نیٹ ورتھ 192 ارب ڈالر ہے اور لیری ایلسن کا 190 ارب ڈالر۔