واشنگٹن ، 15/فرور ی (ایس او نیوز /ایجنسی)غزہ میں جنگ بندی کسی بھی وقت اختتام پذیر ہو سکتی ہے، اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جمعہ کے روز (مقامی وقت کے مطابق) انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس ہفتہ کو دوپہر 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتا تو کسی بھی صورتحال کی پیش گوئی ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "سب کچھ ختم ہو جائے گا۔" ٹرمپ نے حماس سے ایک بار پھر قیدیوں کی فوری رہائی کی اپیل کی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ رہا کیے گئے قیدیوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ غزہ میں قید رہنے کے بعد وہ کافی کمزور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حماس پر قیدیوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے پہلے کے مقرر مدت کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ کل 12 بجے کیا ہونے والا ہے۔ یہ میرے اوپر ہے۔ میں بہت سخت رخ اختیار کروں گا۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ اسرائیل کیا کرنے جا رہا ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے حماس کی قید سے لوگوں کو باہر آتے دیکھا، اس میں ایک لڑکا تھا جو کافی کمزور تھا۔ میں نے اسے بہت دیر تک دیکھا ہے اور ان کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔
حماس آج (ہفتہ) تین یرغمالیوں کو رہا کرنے والا ہے۔ اس کی طرف سے رہا ہونے والوں میں ہارن، امریکی نژاد ساگوئی ڈیکیل-چَین اور روسی نژاد الیکژینڈر ساشا ٹروفانوو شامل ہوں گے۔ جنگ بندی پر اتفاق بنی رہے گی یا نہیں اس پر کئی دنوں کی بے یقینی کے بعد مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔
حالانکہ ٹرمپ کی حمایت ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ پھر سے لڑائی شروع کریں گے۔ وزیراعظم یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کو فہرست حاصل ہوئی ہے۔ ادھر حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو بدلے میں 369 فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست لوگوں کو رہا کرنے کی امید ہے۔ ہفتہ کو رہا ہونے والے سبھی تین یرغمالیوں کو غزہ کے پاس پکڑا گیا تھا۔ ایار ہارن کے بھائی ایٹن کو کو اسی وقت پکڑ لیا گیا تھا اور وہ اب بھی قید میں ہے۔