دبئی ، 3/ نومبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) تھمبے یونیورسٹی ہاسپٹل کے تحت قائم تھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایستھیٹکس (TIA) نے اپنی خدمات میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھمبے میڈی سٹی، عجمان میں ادارے کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس اور ایوارڈز 2026 کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں جدید طبی اور جمالیاتی سہولیات کے ساتھ نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی گئیں۔
’’شیپنگ دی فیوچر آف ایستھیٹکس اینڈ پلاسٹک سرجری‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں وفاقی قومی کونسل کی رکن محترمہ عائشہ ابراہیم المری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایستھیٹکس کی جانب سے جدید ترین لیزر اور ایڈوانسڈ ایستھیٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ ادارے کی اپنی اسکن کیئر مصنوعات پر مشتمل ’’ٹی آئی اے لگژری اسکن کلیکشن‘‘ کا افتتاح کیا۔
کانفرنس کے سائنسی پروگرام کو 7.5 سی ایم ای کریڈٹ آورز کی منظوری حاصل تھی، جس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے پلاسٹک سرجن، ماہرین امراض جلد اور جمالیاتی علاج کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات، چہرے کی ساخت، فلرز، بوٹولینم ٹاکسن، جے پلازما، پیپٹائڈز اور لیزر علاج جیسے اہم موضوعات پر سائنسی و طبی نشستیں منعقد ہوئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر جمالیاتی علاج اور پلاسٹک سرجری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 21 ماہرین کو اعزازات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ 2024 کے اواخر میں اپنے قیام کے بعد سے تھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایستھیٹکس اب تک 75,000 سے زائد افراد کو طبی اور جمالیاتی خدمات فراہم کرچکا ہے۔ رواں سال ادارے نے اپنی خدمات کو تھمبے ہاسپٹل فجیرہ تک توسیع دی، جبکہ ٹی آئی اے ویلنیس اینڈ بیوٹی اسٹور کے قیام کے ساتھ ’’بلینڈز اینڈ بریوز نورش‘‘ کے نام سے ایک ویلنیس کیفے بھی شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ گلف میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے جمالیاتی علاج کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے لیے 20 سے زائد سرٹیفکیشن پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
ادارے کے توسیعی منصوبوں کے تحت آئندہ مرحلے میں ری جنریٹیو میڈیسن اور آئی وی تھراپیز کی سہولیات سے آراستہ لونجیویٹی کلینک، بالوں کی بحالی کے لیے ہیئر ریسٹوریشن کلینک اور دبئی میں قائم ہونے والے نئے تھمبے میڈی سٹی میں ایک جدید اور بڑے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ ہے۔
اس موقع پر تھمبے گروپ کے نائب صدر اور ہیلتھ کیئر ڈویژن کے سربراہ اکبر محی الدین تھمبے نے کہا کہ مریض تھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایستھیٹکس پر اس لیے اعتماد کرتے ہیں کیونکہ یہاں یونیورسٹی ہاسپٹل کے معیار کے مطابق طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے آئندہ منصوبوں میں لونجیویٹی اور ہیئر ریسٹوریشن جیسی نئی سہولیات کا آغاز اور دبئی میں اپنی موجودگی کو وسعت دینا شامل ہے۔
تھمبے انسٹی ٹیوٹ آف ایستھیٹکس، تھمبے یونیورسٹی ہاسپٹل، تھمبے میڈی سٹی، اجمان اور تھمبے گروپ کے ہیلتھ کیئر ڈویژن کا حصہ ہے۔ ادارے میں پلاسٹک سرجری، امراض جلد، لیزر اور مختلف جمالیاتی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ گلف میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔