ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوئیڈا: جی ایس ٹی ڈپٹی کمشنر سنجے سنگھ کی خودکشی؛ اہلیہ نے ناکافی سسٹم پر الزام عائد کیا

نوئیڈا: جی ایس ٹی ڈپٹی کمشنر سنجے سنگھ کی خودکشی؛ اہلیہ نے ناکافی سسٹم پر الزام عائد کیا

Tue, 11 Mar 2025 17:06:05    S O News

 نوئیڈا ، 11/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)اتر پردیش کے نوئیڈا میں جی ایس ٹی محکمہ کے ڈپٹی کمشنر سنجے سنگھ کی خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ 59 سالہ سنجے سنگھ نے اچانک اپنی رہائشی عمارت کی پندرہویں منزل سے کود کر اپنی جان لے لی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی اور غیر یقینی کا ماحول پھیلا ہوا ہے۔

خودکشی کا یہ معاملہ تھانہ سیکٹر 113 علاقے کے سیکٹر 75 واقع اپیکس اینٹینا سوسائٹی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجے سنگھ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 11 بجے اطلاع ملی کہ ایپکس اینٹینا سوسائٹی میں سنجے سنگھ نے 15ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ 15ویں منزل میں جہاں سے کودے، وہاں پر ٹیرس گارڈن ہے۔ واقعہ کے وقت گھر پر ان کی اہلیہ موجود تھیں اور دونوں بیٹے گھر سے باہر تھے۔ پولیس نے موقع پر فارینسک ٹیم بلا کر جانچ کی۔ پنچ نامہ بھر کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد خاندان والوں کو سونپ دیا گیا۔

ادھر سنجے سنگھ کی اہلیہ اپرنا نے اپنے شوہر کی خودکشی واقعہ کے بعد ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کینسر سے متاثر تھے لیکن آخری اسٹیج پر نہیں تھے۔ انہوں نے اپنے علاوہ سسر سمیت دو دیگر لوگوں کا کینسر کا علاج کرایا تھا۔ اپرنا نے اپنے شوہر کی موت کے لیے کام کے دباؤ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اپرنا سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ سنجے سنگھ پر کام کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔ انہیں ایک اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جس سے وہ اور بھی زیادہ پریشان رہنے لگے تھے۔ اپرنا سنگھ نے صاف طور پر کہا کہ جو بھی تھا اس بیچ کہیں نہ کہیں ان کا ایک دماغی دباؤ تھا۔ شاید اس کو ہمارے محکمہ کے لوگ سمجھ پائیں گے۔ اپرنا نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی ڈر نہیں تھا کہ ان کو کچھ ہونے والا ہے۔ یہ جو چیزیں ہوئیں یہ بالکل بھی عام نہیں تھیں۔ کہیں نہ کہیں وہ آپ کو یہ جو سسٹم ہے، وہ اس سسٹم کے شکار ہوئے ہیں۔ اگر اس بات کا کوئی جواب دینے کو تیار ہے تو مجھ سے بات کر سکتا ہے۔


Share: