ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سپریم کورٹ کا فیصلہ: دوبے-منڈا-مرانڈی سمیت 28 بی جے پی رہنماؤں کو ریلیف، جھارکھنڈ حکومت کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ کا فیصلہ: دوبے-منڈا-مرانڈی سمیت 28 بی جے پی رہنماؤں کو ریلیف، جھارکھنڈ حکومت کی اپیل مسترد

Mon, 27 Jan 2025 16:58:11  Office Staff   S.O. News Service

  نئی دہلی ، 27/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے نشی کانت دوبے، بابو لال مرانڈی، ارجن منڈا سمیت 28 بی جے پی رہنماؤں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت کی اپیل مسترد کر دی۔ یہ معاملہ سکریٹریٹ کے گھیراؤ کے دوران درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق تھا، جسے ہائی کورٹ پہلے ہی خارج کر چکا تھا۔

2003 میں بی جے پی کے سکریٹریٹ گھیراؤ پروگرام میں ہوئے ہنگامہ کے بعد 3 سابق وزیر اعلیٰ، 5 رکن پارلیمنٹ سمیت 41 لوگوں پر دُھروا تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جس کا سانحہ نمبر 107/2023 ہے۔ ان بی جے پی رہنماؤں پر ہنگامہ کرنے، تشدد بھڑکانے، حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، جرم کے لیے اُکسانے اور دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے سے متعلق دفعات لگائی گئی تھیں۔ لیکن ہائی کورٹ نے یہ مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

ہائی کورٹ سے معاملہ خارج کیے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔ لیکن ہائی کورٹ کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کو راحت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ سے ایک دیگر معاملے میں بھی جھارکھنڈ حکومت کو جھٹکا لگا تھا۔ عدالت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور منوج تیواری کے خلاف ایف آئی آر کرنے کے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف جھارکھںڈ کی عرضی خارج کر دی تھی۔ ایف آئی آر 2022 میں ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے دوران ہوا بازی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملہ میں درج کیا گیا تھا۔


Share: