Mon, 28 Apr 2025 19:17:18
ضلع منڈیا کے ملنائیکنا کٹے گاوں میں فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران گیلری ٹوٹنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔
View more
Mon, 28 Apr 2025 13:07:29
ہندوستان جیسے جمہوری و کثیرالمذاہب ملک میں ہر مذہب، رسم اور روایت کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ مذہبی آزادی، اظہارِ رائے، اور لباس کا حق ہر شہری کو مساوی طور پر حاصل ہے۔ مگر جب یہی اصول اکثریتی و اقلیتی شناخت کے پیمانے پر پرکھے جائیں، تو نہ صرف آئین کی روح مجروح ہوتی ہے، بلکہ سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
View more
Mon, 28 Apr 2025 11:44:59
جموں و کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے دہشت گرد حملے، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، کے بعد مرکزی حکومت نے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو واضح ہدایت دی کہ ریاست میں موجود پاکستانی باشندوں کی مکمل جانچ کی جائے اور ان کے ویزے منسوخ کرکے فوری ملک ب
View more
Thu, 24 Apr 2025 21:38:29
گلبرگہ کے معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار نے کہا کہ مودی حکومت نے وقف ایکٹ کو غیر مؤثر بنانے کے بعد اب پلیسس آف ورشپ ایکٹ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قانون کو ختم کرکے بی جے پی حکومت مسلمانوں کی تاریخی مساجد پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔
View more
Wed, 23 Apr 2025 12:56:35
جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے نواحی علاقے بیسرن ویلی میں منگل کی دوپہر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب دہشت گردوں نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 سیاح جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔
View more
Tue, 22 Apr 2025 20:32:32
19 اپریل بروز ہفتہ، کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام فنِ شاعری و فنِ نثر کے طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ یہ امتحانات اردو ادب کے فروغ اور ادبی ذوق کی آبیاری کے لیے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
View more
Tue, 22 Apr 2025 19:39:10
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیدر کی جانب سے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ احتجاجی مارچ 24 اپریل کو صبح 10 بجے تاریخی جامع مسجد بیدر سے شروع ہوگا، جس میں مختلف مذاہب، برادریوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
View more
Tue, 22 Apr 2025 13:20:14
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف پیر کے روز بیلاری میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے قانون کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 21 Apr 2025 18:31:10
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت ذات پات مردم شماری رپورٹ کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر ان کی ترقی کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے، اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy