Thu, 01 May 2025 13:54:31
کرناٹک سے حج بیت اللہ کے لیے عازمین کی روانگی کا باضابطہ آغاز بنگلورو کے حج بھون سے ہو گیا۔ پیر کی شام منعقد افتتاحی جلسے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حج کیمپ کا افتتاح کیا اور تمام عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:55:37
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکزی حکومت کی جانب سے ذات پات کی مردم شماری کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم سماجی انصاف کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاہم، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف ذات پات کی گنتی ہی کافی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ سماجی، معاشی اور تعلیمی صورتحال کا مکمل سروے بھی کرایا جانا چاہئے۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:18:20
ایس ایس ایل سی امتحان-1 کے جوابی پرچوں کی قدر اندازی (ایولیوشن) کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ذرائع کے مطابق نتائج 2 یا 3 مئی کو جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔چونکہ یکم مئی عالمی یوم مزدور کی وجہ سے سرکاری تعطیل تھی، اس لیے نتائج کے اعلان کے لیے 2 یا 3 مئی کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 20:25:29
چکبالاپور کی سی ای این (سائبر، اکنامک اینڈ نارکوٹکس) پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے موبائل فون چوری کے ایک منظم ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ہریانہ اور راجستھان کے میوات علاقے سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو گرفتار کیا ہے، جو مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 19:26:51
رائچور میں ویر اشائیو-لنگایت برادری کے ہزاروں افراد نے پیر کے روز ذات پات کی مردم شماری رپورٹ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے ہر شیتا گارڈن سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک ایک پُرامن لیکن پُرجوش مارچ نکالا۔ اس احتجاج کے باعث کچھ وقت کے لیے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 18:52:21
کرناٹک بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، جس کی قیادت اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آر اشوک اور ریاستی صدر بی وائی وجییندر کر رہے تھے، پیر کے روز راج بھون میں گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کی اور اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کی جانب سے بی جے پی کے 18 اراکین اسمبلی کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 18:34:52
کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوشن بورڈ نے ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی (دسویں جماعت) امتحان-1 کو 21 مارچ سے 4 اپریل 2025 تک کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس امتحان میں ریاست بھر کے آٹھ لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ اب طلبہ بے صبری سے نتائج کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 17:44:20
ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال لکشمی ہبالکر نے اعلان کیا ہے کہ گرو لکشمی اسکیم کے تحت جنوری، فروری اور مارچ کی بقیہ رقم ماہ مئی میں مستفیدین کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ مالیات سے اجازت حاصل ہو چکی ہے اور مرحلہ وار طریقے سے رقم کی منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 11:11:08
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے متاثرین سے یکجہتی کے طور پر تین دن کے تعزیتی وقفے کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی "وقف بچاو" مہم کو ایک نئے انداز میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy