Wed, 19 Sep 2018 13:42:13
جیل سے رہائی کے بعد بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد نے دیوبند پہنچ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے صرف یہ کہا کہ دبے کچلے طبقات کو ایک ساتھ لانا اور انہیں متحد کرنا ان کا مقصد ہے اور اسی کے تحت وہ یہاں آئے ہیں۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 12:44:47
مرکز کی مودی حکومت نے تین طلاق بل کو پارلیمنٹ میں پاس کرانے میں ناکام رہنے پر اسے نافذ کرانے کے لئے آرڈیننس کا راستہ اپنایا ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 11:42:00
جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل لانچ اور ٹیسٹ کرنے کے ایک مرکز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے بعد صدر مون نے کہا کہ انھوں نے کم جونگ اُن کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے لائحہِ عمل پر اتفاق کر لیا ہے
View more
Wed, 19 Sep 2018 10:10:26
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر دو روز کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں بدھپ کو ان کی ملاقات شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ہو گی۔
View more
Tue, 18 Sep 2018 20:47:40
دہلی کے سیما پوری علاقہ سے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک انسان کس قدر حیوان بن سکتا ہے، یہ معاملہ جیتی جاگتی مثال ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے نہ صرف نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی بلکہ اس کے نجی اعضاعہ میں زبردستی کچھ چیزیں ڈالنے کی کوشش بھی کی۔
View more
Tue, 18 Sep 2018 19:27:46
راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔
View more
Tue, 18 Sep 2018 19:09:57
کانگریس صدر راہل گاندھی نے واضح کیا کہ مرکز میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پرآندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیاجائے گا اورریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مرکز سے تعاون کیاجائے گا۔
View more
Tue, 18 Sep 2018 18:34:36
پاکستان میں جو بچے پیدا ہوئے ہیں، ان کو شہریت دی جائے گی۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں پیدا ہوئے تمام افغانی اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کرے گی۔ ایکسپریس ٹریبیونل کی خبر کے مطابق حکومت بنانے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے دورے پرکراچی پہنچنے پر عمران خان نے یہ اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy