Wed, 03 Oct 2018 17:47:48
جنوبی کینرا ضلع پنچایت دفتر کے ایک آفیسر کو اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ ایک ایجنسی کو سرکاری سبسیڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے 30ہزار روپے رشوت وصول کررہا تھا۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 17:22:01
تباہ کن زلزلے اور سمندری طوفان کا نشانہ بننے والے انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سولامیسی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 سے بڑھ گئی ہے۔متاثرہ علاقے سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے
View more
Wed, 03 Oct 2018 16:45:00
مروسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام کو ’ ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق زمین سے فضاء4 میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔ شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 16:34:17
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہت امریکی فوج کے دم سے سلامت ہے۔ ایک ریلی سے تقریر کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکا کو سعودی عرب کا محافظ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات سعودی فرماں روا شاہ سلمان پر واضح کی ہے کہ اْن کی بادشاہت امریکی فوج کی وجہ سے قائم ہے اور اگر یہ فوجی مدد حاصل نہ ہو تو اْن کی حکومت دو ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکتی۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 11:51:28
ملک اور بیرونی ملک میں خود کے ساتھ ہی ساتھ اپنے والدین اورمسلم سماج کا نام روشن کرنے والی چار لڑکیوں کا آج احمد آباد کے دانيلمڑا علاقے میں ایشیا اسکول میں استقبال کر کے انہیں اعزاز سے سرفرازکیا گیا۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 11:33:16
متنازعہ رافیل جیٹ معاملت میں وزیر اعظم نریندرمودی کی مبینہ طورپر ’ ’مدافعت‘‘ پر ہدف تنقید بنے ‘ صدر این سی پی شرد پوار نے آج مذکورہ الزام کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ وہ ایسی(مدافعت) ’’ ہرگز نہیں کریں گے‘‘۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 11:02:15
باغپت میں ایک مسلم خاندان کے ذریعہ ہندو مذہب اپنائے جانے کا معاملہ دھیرے- دھیرے بڑھتا نظر آرہا ہے۔ معاملہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر اور عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ باغپت کے علماء اور تنظیموں کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
View more
Wed, 03 Oct 2018 10:54:04
آگ لگنے کے فوراََ بعد اسپتال اسٹاف اور مقامی لوگوں نے ایمرجنسی وارڈ سے کم از کم 250 مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy