Wed, 02 Oct 2019 17:13:28
مالی کے وسطی علاقوں میں واقع موپتی میں 2 فوجی ہیڈ کوارٹروں پر حملوں میں دو شہری اور 25 فوجی ہلاک جبکہ 60 کے قریب فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ شب بول کیسی میں فوجی کیمپ اور موندورو کی چھاؤنی پر مسلح حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔
View more
Tue, 01 Oct 2019 10:47:35
ہریانہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے اپنے 78 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سات موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ پہلی فہرست سامنے آنے کے بعد اب بی جے پی کے صرف 12 امیدواروں کے نام باقی ہیں۔ واضح ہو کہ ہریانہ میں اسمبلی کی کل 90 سیٹیں ہیں۔
View more
Tue, 01 Oct 2019 10:39:33
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو کہا کہ وہ مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔آدتیہ نے یہاں پارٹی کی ایک ریلی میں یہ اعلان کیا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ٹھاکرے خاندان سے کوئی شخص انتخابات لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی کی ورلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ شیوسینا کے موجودہ رکن اسمبلی سنیل شندے آدتیہ کے لئے اپنی سیٹ خالی کریں گے۔
View more
Tue, 01 Oct 2019 10:33:45
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کرتارپور کوریڈورکے افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے پاکستان کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے۔ نیوز ایجنسی نے کانگریسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منموہن سنگھ پاکستان کی دعوت قبول نہیں کریں گے۔واضح ہو کہ پاکستان نے نومبر میں ہونے والے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
View more
Tue, 01 Oct 2019 10:30:17
وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ منگل کو ایک روزہ دورہ پر مغربی بنگال میں ہوں گے۔ وہاں انہیں کئی پروگرام میں شرکت کرنی ہے۔ امت شاہ کل شام تین بجے انڈور اسٹیڈیم، کولکاتہ میں این آرسی کے موضوع پر منعقد ہ عوامی بیداری مہم سے خطاب کریں گے۔
View more
Mon, 30 Sep 2019 17:26:35
برکینا فاسو کے شمال میں دوہرے مسلح حملے میں 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔برکینا فاسو انفارمیشن ایجنسی AIB کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے گروپ نے ہفتے کی شام بام شہر کے گاوں ڈینیون میں مسلح حملہ کیا۔حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسی علاقے کے شہر سویم کے گاوں ڈیو میں بھی نامعلوم حملہ آوروں نے پیٹرولنگ کرتی فوجی یونٹ پر حملہ کر دیا۔حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 30 Sep 2019 17:21:14
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کچھ قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی گزشتہ برس استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے چھپا سچ سامنے لانا کی کوشش کرتا رہے گا
View more
Mon, 30 Sep 2019 17:08:08
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے اور محکمہ شہری دفاع کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس آتش زدگی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں
View more