Sun, 06 Oct 2019 19:12:04
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ قبرص کے نزدیک ڈرلنگ کی کوئی سرگرمی آغاز نہ کرے۔اگر وہ ایسا کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ غیرقانونی اور ناقابل قبول ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ بحر متوسط میں توانائی کے وسائل کی دریافت کے کچھ قواعد وضوابط ہیں۔انھوں نے ہفتے کے روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں کارروائیاں کچھ
View more
Sun, 06 Oct 2019 19:05:41
عراق کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مْلک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے معاون کا ہاتھ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کاروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے معاونین نے ایک آپریشنل کنٹرول رقم قائم کر رکھا ہے۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:41:02
لندن 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) عراق میں جاری عوامی مظاہروں کے دوران اب تک 100 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دوسری طرف ایرانی حکومت عراق میں جاری عوامی احتجاج کو فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایرانی میڈیا میں بھی عراق میں ہونے والے احتجاج کو فسادات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔اسی ضمن میں سرکاری اخبار ’کیہان‘ کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ کے نمائندے حسین شریعت مداری نے ہفتے کے روز ایک
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:29:39
دبئی 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینیر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو "خطرناک" قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ترکی کے صدر نے مشرقی فرات کے علاقوں میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور اس آپریشن کے لیے بری فوج اور فضائیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:24:07
عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع العربیہ نیوز چینل کے دفتر پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے ادارے کے عملہ کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔بغداد سے موصولہ اطلاع کے مطابق:’مسلح نقاب پوش افراد نے ہمارے دفتر پر دھاوا بولا ہے جس سے ہمارے متعدد ساتھی زخمی ہوئے ہیں‘۔فوری طور پر ان حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ وہ کون تھے اور ان کے مقاصد کیا تھے۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:06:56
ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود ہفتے کو ایک بار پھر احتجاج دیکھنے میں آیا۔ مظاہروں کے باعث ریل کا نظام سب وے اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی سربراہ نے کسی بھی احتجاج میں چہرے ڈھانپنے پر گزشتہ روز پابندی عائد کی تھی تاہم جمہوری آزادیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے افراد نے ایک بار پھر ماسک پہن کر ہی احتجاج کیا۔
View more
Sun, 06 Oct 2019 18:00:14
ماہرین کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو ’بلیک لسٹ‘ کیے جانے کے خدشات اب بھی باقی ہیں۔ نگرانی کا یہ ادارہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔نگرانی پر مامور اس عالمی ادارے کی علاقائی تنظیم ’ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے کلیدی معاملات کے حوالے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے، جس سلسلے میں ستمبر کے اوائل میں
View more
Thu, 03 Oct 2019 19:37:55
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو پیشہ ورانہ کرکٹروں کے ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے ایوارڈز میں ’سال کا بہترین کھلاڑی‘منتخب کیا گیا۔اسٹوکس نے انگلینڈ کو عالمی کپ کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس میں وہ جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ رہے تھے۔28سال کے کھلاڑی نے پھر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 19:34:48
03/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) زخمی دیپا کرماکر کی غیر موجودگی میں ہندوستانی جمناسٹو کو جمعہ سے یہاں شروع ہو رہی عالمی جمناسٹکس چمپئن شپ میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ہندوستانیوں کو حالانکہ میڈل کی توقع نہیں ہوگی لیکن وہ اپنی بہترین کارکردگی کرنا چاہتے ہیں۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ دیپا ریو اولمپکس کے والٹ فائنلس میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy