ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     متحدہ عرب امارات کی ایک ماہ میں اسرائیل کے لیے دوسری پرواز

    متحدہ عرب امارات کی ایک ماہ میں اسرائیل کے لیے دوسری پرواز

    Wed, 10 Jun 2020 17:39:28 
    متحدہ عرب امارات نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اپنا دوسرا طیارہ اسرائیل بھیجا ہے۔ اسرائیل نے بھی طیارے کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئر ویز کے طیارے میں امدادی سامان موجود ہے جو کرونا وائرس سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔
     رہائی پانے والے طالبان قیدی اب کیا کریں گے؟

    رہائی پانے والے طالبان قیدی اب کیا کریں گے؟

    Wed, 10 Jun 2020 17:34:54 
    واشنگٹن،۰۱/جون (آئی این ایس انڈیا)امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے تحت افغانستان کی جیلوں سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔ رہائی پانے والے بعض قیدیوں نے دوبارہ محاذ جنگ میں جانے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد افغانستان میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ ان طالبان جنگجوؤں کا مستقبل کیا ہو گا۔ رواں سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے لگ بھگ
    چینائی کے رکن اسمبلی  ہو گئے کورونا کا شکار؛  کورونا سے ہلاک ہونے والے پہلے ایم ایل اے

    چینائی کے رکن اسمبلی ہو گئے کورونا کا شکار؛ کورونا سے ہلاک ہونے والے پہلے ایم ایل اے

    Wed, 10 Jun 2020 11:10:26 
    چنئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے تمل ناڈو میں رکن اسمبلی کی موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دریوڑ منیتر کزگم کے رکن اسمبلی جے انبازگن کی کورونا انفیکشن سے موت ہو گئی ہے۔ انبازگن ایک ہفتے پہلے کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بدھ کی صبح تقریبا سات بجے ان کا انتقال ہو گیا۔انبازگن چنئی مغربی ضلع میں ڈی ایم کے سکریٹری بھی تھ
    ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پھر سے ابھرا کورونا، دہشت کا عالم

    ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پھر سے ابھرا کورونا، دہشت کا عالم

    Wed, 10 Jun 2020 10:55:42 
    مشرق وسطیٰ علاقہ کے ایران میں ایک بار پھر سے کووڈ-19 وبا نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں دوبارہ کورونا کیسز بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارہ سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں 2043 نئے کورونا پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ ایران میں کورونا وبا ایک بار پھر ابھر آئی ہے۔ پیر کے رو
     ووہان میں کورونا وائرس کی وبا ممکنہ طور پر اکتوبر میں پھیلنا شروع ہوئی، تحقیق

    ووہان میں کورونا وائرس کی وبا ممکنہ طور پر اکتوبر میں پھیلنا شروع ہوئی، تحقیق

    Tue, 09 Jun 2020 19:36:08 
    نئے نوول کورونا وائرس کی وبا چین کے شہر ووہان میں سابقہ توقعات سے پہلے ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ ایک امریکی تحقیق میں سیٹلائیٹ تصاویر اور انٹرنیٹ سرچز کی بنیاد پر کیا گیا۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ گزشتہ سال موسم خزاں کے دوران ووہان کے اہم ہسپتالوں میں آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2018 کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی۔تحقیق کے مطابق ووہان میں کھانسی
    ہائی بلڈ پریشر'  کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خطرناک قرار؛ چینی طبی تحقیق میں سامنے آئی بات

    ہائی بلڈ پریشر' کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خطرناک قرار؛ چینی طبی تحقیق میں سامنے آئی بات

    Tue, 09 Jun 2020 19:33:29 
    ہائی بلڈ پریشر کورونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکت کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چین میں کورونا وائرس کے جن مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق تھا، ان میں ہلاکت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھا۔شی جیانگ ہسپتال کی اس تحقیق میں ووہان کے 2877 کورونا وا
     امریکہ:  پولیس کا عوام کے سامنے جوابدہ ہونا بہت ضروری ہے

    امریکہ: پولیس کا عوام کے سامنے جوابدہ ہونا بہت ضروری ہے

    Tue, 09 Jun 2020 19:28:31 
    امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان پارلیمان نے پولیس زیادتیوں اور نسلی نا انصافیوں کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس میں جامع اصلاحات کے لیے ایک نیا قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے گھٹنوں کے بل اسی انداز میں جھکے، جس طرح پولیس کی تحویل میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ ارکان نے پولیس کی زیادتیوں
    اسلاموفوبیا میں مبتلانوجوان: جرمنی میں مسلمانوں کو  نیوزی لینڈسانحہ کے طرز پر مارنے کی  دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

    اسلاموفوبیا میں مبتلانوجوان: جرمنی میں مسلمانوں کو نیوزی لینڈسانحہ کے طرز پر مارنے کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

    Tue, 09 Jun 2020 19:10:53 
    جرمن پولیس نے شمالی شہر ہلڈیس ہائیم سے ایک اکیس سالہ نوجوان کو اس دھمکی کے تناظر میں گرفتار کیا ہے، جس میں اس نے مسلمان آبادی کو مبینہ طور پر مارنے کا اشارہ دیا تھا۔ اس نے یہ دھمکی انٹرنیٹ پر چیٹنگ کے دوران دی تھی۔ہلڈس ہائیم کے دفتر استغاثہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس بابت بتایا گیا کہ اس نوجوان شہری نے اس دھمکی میں واضح کیا تھا کہ وہ ویسے ہی مسلمانوں کو ہلاک کرے گا، جیسے گزشتہ برس نیوزی
       لیبیا میں ریاستی سائے میں ملیشیاؤں کو قانونی حیثیت نہیں دی جا سکتی: قرقاش

    لیبیا میں ریاستی سائے میں ملیشیاؤں کو قانونی حیثیت نہیں دی جا سکتی: قرقاش

    Tue, 09 Jun 2020 19:01:01 
    متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ لیبیا میں ریاستی سرپرستی کے سائے میں ملیشیاؤں کے ہتھیاروں کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس امر کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ لیبیا کا بحران صرف بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔