ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    حزب اللہ دہشت گرد ملیشیا ہے ، اس نے بدعنوانی پر پردہ ڈالا : ڈیوڈ شینکر

    حزب اللہ دہشت گرد ملیشیا ہے ، اس نے بدعنوانی پر پردہ ڈالا : ڈیوڈ شینکر

    Thu, 03 Sep 2020 18:20:36 
    مشرق وسطی کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شینکر نے باور کرایا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان میں بدعنوانی سے فائدہ اٹھایا۔ ان کے مطابق حزب اللہ نے بندرگاہ کی فیس کی ادائیگی نہیں کی، کسٹم کی فیس نہیں بھری اور بینکنگ کے نظام کی دھجیاں اڑا دیں۔ شینکر کل بدھ کے روز لبنان پہنچے تھے۔ یہ ان کے مشرق وسطی کے حالیہ دورے میں آخری منزل ہے۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ کے معاون اس دورے میں کسی لبنانی ذمے دار
    روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے: جرمن چانسلر

    روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے: جرمن چانسلر

    Thu, 03 Sep 2020 18:05:41 
    جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ چانسلر مرکل نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ
    سعودی ماہرین نے کہا؛ کرونا وائرس کی ایک اور خطرناک علامت کا ہوا ہے انکشاف

    سعودی ماہرین نے کہا؛ کرونا وائرس کی ایک اور خطرناک علامت کا ہوا ہے انکشاف

    Thu, 03 Sep 2020 18:01:57 
    سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نظام ہاضمہ پر بھی حملہ آور ہورہا ہے جس کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی نیشنل ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر ہانی الناظر نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس ان دنوں نظام ہضم پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر الناظر نے شہریوں کو اس حوالے سے وائرس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے متعدد مشورے دیے ہیں۔
    صدر ٹرمپ کی 'لاقانونیت' کا شکار شہروں کے لیے فنڈنگ روکنے کی ہدایت

    صدر ٹرمپ کی 'لاقانونیت' کا شکار شہروں کے لیے فنڈنگ روکنے کی ہدایت

    Thu, 03 Sep 2020 17:43:29 
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اُن شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے جہاں امن و امان کی صورتِ حال مخدوش ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک میمو پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پورٹ لینڈ، سیاٹل، نیویارک اور واشنگٹن سمیت اُن دیگر تمام شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روکیں گے جہاں انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔
    امریکا کی عدالت نے کہا؛ خفیہ ایجنسیوں کی نگرانی کا پروگرام غیر قانونی تھا

    امریکا کی عدالت نے کہا؛ خفیہ ایجنسیوں کی نگرانی کا پروگرام غیر قانونی تھا

    Thu, 03 Sep 2020 17:38:07 
    امریکا میں ایک وفاقی عدالت نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کی جانب سے خفیہ طورعوام کی نگرانی کے پروگرام کو غیر قانونی بتایا ہے۔ امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن نے بھی اسی محکمے میں کام کرتے تھے اور انہوں نے ہی متنازعہ نگرانی کے اس خفیہ پرگرام کا پردہ فاش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس پروگرام کو غیر آئینی تو نہیں قرار دیا، تاہم ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی ضرور بتایا۔
    تیونس: ایک سال سے کم مدت میں تیسری نئی حکومت؛ ہشام مشیشی نے نئے وزیراعظم کا لیا حلفف

    تیونس: ایک سال سے کم مدت میں تیسری نئی حکومت؛ ہشام مشیشی نے نئے وزیراعظم کا لیا حلفف

    Thu, 03 Sep 2020 17:33:42 
    تیونس کے صدر قیس سعید نے کارتھیز پیلس کے سبزہ زار پر 46 سالہ وزیر اعظم ہشام مشیشی کی قیادت والی نئی حکومت کو بدھ کے روزحلف دلایا۔ سیاسی جماعتوں نے تاہم انہیں تقریب سے الگ تھلگ رکھنے کی شکایت کی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے پہلے 15 گھنٹے تک طویل بحث و مباحثہ ہوا، جس کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں مشیشی اور ان کی 28 رکنی کابینہ نے 67 کے مقابلے میں 134 ووٹ حا
    تنازعات کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی میدان میں پیش قدمی جاری

    تنازعات کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی میدان میں پیش قدمی جاری

    Thu, 03 Sep 2020 12:30:43 
    شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور حال ہی میں یو پی ایس سی میں مسلم نوجوانوں کے انتخاب کے سلسلے میں یونیورسٹی کو لے کر ہوئے تنازعات کے بیچ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی میدان میں پیش قدمی جاری ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کے ان نمایاں تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جس نے نہ صرف عالمی سطح پر اپنا مقام برقرار رکھا ہے بلکہ لندن کے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن، ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021 کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان
    کورونا وبا کے دوران ہوسکوٹے مسلم جماعت کی مثالی خدمت، کامیاب طریقہ سے چلایا کووڈ سینٹر، تعلقہ انتظامیہ نے کی ستائش

    کورونا وبا کے دوران ہوسکوٹے مسلم جماعت کی مثالی خدمت، کامیاب طریقہ سے چلایا کووڈ سینٹر، تعلقہ انتظامیہ نے کی ستائش

    Thu, 03 Sep 2020 11:50:00 
    بنگلورو سے 30 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہوسکوٹے شہر میں مسلم جماعت نے خدمت خلق کی بہترین مثال پیش کی ہے۔ الامین ہائی اسکول کے وسیع کیمپس کی ایک عمارت میں مسلم جماعت نے 2 ماہ تک کووڈ سینٹر قائم کرتے ہوئے کورونا کے متاثرین کا مفت علاج، قیام وطعام کا مفت انتظام کیا۔ کورونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیلنے کے بعد جیسے جیسے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہوسکوٹے کی مختلف مسلم جماعتوں اور تنظیموں نے مل کر ایک اہم
    وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے کیا یہ مطالبہ

    وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے کیا یہ مطالبہ

    Thu, 03 Sep 2020 11:27:09 
    وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ایپ ے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لئے جانے سے کھلبلی مچ گئی۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اس ہیکنگ کی تصدیق کی۔ ٹوئٹر نے کہا کہ کھاتہ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدام اٹھائے گئے ہیں اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فی الحال وزیر اعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ریکور کر لیا گیا ہے اور ہیکرز نو جو ٹوئٹ کئے تھے انہیں بھی ڈلیٹ کر دیا گیا ہے۔