ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    یمن فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثیوں کا انٹیلی جنس کمانڈر ہلاک

    یمن فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثیوں کا انٹیلی جنس کمانڈر ہلاک

    Sun, 06 Sep 2020 18:18:28 
    یمن میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کی شمال مشرقی گورنری الجوف میں ہفتے کے روز حوثیوں کے نام نہاد الصماد بریگیڈ کے انٹیلی شعبے کے سربراہ کرنل محمد ناصر الصوفی العلم کے محاذ پر فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
    یونان مذاکرات کرے ورنہ تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا کے لیے تیار رہے: ایردوان

    یونان مذاکرات کرے ورنہ تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا کے لیے تیار رہے: ایردوان

    Sun, 06 Sep 2020 18:09:15 
    مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے مشن پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پڑوسی ملک یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونان زیرآب قدرتی وسائل کے تنازع پر انقرہ کے ساتھ مذاکرات کرے ورنہ اسے تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ استنبول میں طبیہ شہر کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام تمام طرح کے
    بین الافغان مذاکرات کیلئے طالبان کی ٹیم کا اعلان

    بین الافغان مذاکرات کیلئے طالبان کی ٹیم کا اعلان

    Sun, 06 Sep 2020 18:04:00 
    طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے لیے 21 رُکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو افغان حکومت کے وفد سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کرے گی۔ امریکہ کی حمایت سے ہونے والے بین الافغان مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ہفتے دوحہ میں شروع ہو گا۔ ان مذاکرات میں طالبان کی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے۔ مولوی عبدالحکیم کو طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کا قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔
    دائرہ قطب شمالی میں جنگل کی آگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    دائرہ قطب شمالی میں جنگل کی آگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    Sun, 06 Sep 2020 17:59:01 
    قطب شمالی کے دائرے میں واقع جنگلات سے گھرے علاقے میں لگی آگ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور وہاں سے اٹھنے والے دھوئیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اب تک سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ کرہ فضائی پر نظر رکھنے والے ادارے 'سی اے ایم ایس' نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس علاقے میں آگ بھڑک رہی ہے اس کا رقبہ کینیڈا کے رقبے کے ایک تہائی کے مساوی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطب شمالی میں نام
    مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا؛ پہلا مسلم اکثریتی ملک و یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

    مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا؛ پہلا مسلم اکثریتی ملک و یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

    Sun, 06 Sep 2020 17:52:10 
    جنوب مشرقی یورپ کے مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ایک یورپی ملک سربیا نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسرائیل کے سلسلے میں یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب کوسوو اور سربیا کے اعلیٰ ترین حکومتی حکام معاشی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے لیے امریکہ میں موجود تھے۔ امریکہ کے ص
    وزیرِ اعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

    وزیرِ اعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

    Sun, 06 Sep 2020 17:48:05 
    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے 1100 ارب روپے کا پیکیج دے رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی۔ اس مقصد کے لیے فوج کا بھی اہم کردار ہو گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل۔ وفاقی وزرا اور ت
    منشیات کی فروخت کیرالہ کے3 افراد گرفتار، 44 لاکھ روپئے مالیت کی آشیش اور گانجہ ضبط

    منشیات کی فروخت کیرالہ کے3 افراد گرفتار، 44 لاکھ روپئے مالیت کی آشیش اور گانجہ ضبط

    Sun, 06 Sep 2020 11:51:20 
    سینڈل ووڈ میں منشیات کے دھندہ میں ملوث ہونے کے معاملہ کی تحقیقات کر رہی سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) پولیس نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے 3؍ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 لاکھ روپئے کی مالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔
    این۔95 ماسک کی قیمتوں پر قابو پانے ہائی کورٹ کی ہدایت

    این۔95 ماسک کی قیمتوں پر قابو پانے ہائی کورٹ کی ہدایت

    Sun, 06 Sep 2020 11:48:27 
    ریاست میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ این۔95 ماسک کی قیمتوں پر قابو پاتے ہوئے عام افراد کو مناسب داموں میں دستیاب ہونے کے سلسلہ میں عائد مفاد عامہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اروند کمار کی قیادت والی ڈویزنل بنچ نے حکومت کو یہ ہدایت دی اور حکومت سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر این۔95 کو ضروری اشی
    ڈھاکہ کی ایک مسجد میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی

    ڈھاکہ کی ایک مسجد میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی

    Sun, 06 Sep 2020 10:54:36 
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مضافاتی علاقے میں مسجد میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سے دھماکے میں کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے مطابق حکام نے مسجد کے ہال میں موجود افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق جمعہ کی شام ہونے والے دھماکے کی وجہ گیس کی پائپ لائن کا لیک ہونا ہے۔