Thu, 26 Nov 2020 10:54:01
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جمعرات سے ملک کے چار بڑے میٹروں شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 19:30:02
سمندری گردابی طوفان ”نیوار“ کے آج شام تامل ناڈو اور پانڈیچری کے ساحل پر ٹکرانے کی توقع کی گئی ہے، لیکن محکمہ موسمیات کے تازہ ترین بلیٹن کے مطابق طوفان نصف شب کو اور 26 نومبر کی صبح کے دوران کرائی کل، مہابلی پورم اور پانڈیچری کے پاس سے ٹکرائے گا۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 19:17:43
آرمینیا کے وزیر خزانہ ٹیگران خیچٹریان نے نیگورنو-کاراباخ میں جنگ بندی معاہدے کیخلاف مظاہروں کے باعث اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزیر کے ترجمان اینا اوہانیان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیگورنو۔کاراباخ میں جنگ بندی معاہدے کیخلاف ہونے والی تنقید کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 19:09:11
افغانستان کے بامیان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب عالمی برادری نے جنگ زدہ ملک میں حالات کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 19:00:52
گزشتہ ہفتے ایک بحرینی وفد کے اسرائیل کے دورے کے بعد اب اسرائیلی وزیر اعظم جلد ہی بحرین کا دورہ کریں گے۔دونوں ممالک نے تعلقات میں مزید گرم جوشی لانے کے لیے سفارت خانے کھولنے کی امید ظاہر کی ہے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 18:02:44
شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی علاقے قنطیرہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔شام کی نیوز ایجنسی ’سانا‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فوج نے شام میں قنیطرا کے جنوب میں جبل المانع پر فضائی حملے کیے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 17:58:19
امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نیکہا ہے کہ امریکا بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے سمندروں میں عالمی قیادت کا کردار ادا کرے گا اور غیر ضروری تنازعات میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 17:27:53
سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ گذشتہ سوموار کے روز جدہ میں ایک پٹرول اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے پیچھے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ہاتھ ہے۔
View more
Wed, 25 Nov 2020 17:16:26
سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز کابینہ کے ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔کابینہ نے ایک بار پھر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy