بنگلورو، یکم مئی (ایس او نیوز)ایس ایس ایل سی امتحان-1 کے جوابی پرچوں کی قدر اندازی (ایولیوشن) کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ذرائع کے مطابق نتائج 2 یا 3 مئی کو جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔چونکہ یکم مئی عالمی یوم مزدور کی وجہ سے سرکاری تعطیل تھی، اس لیے نتائج کے اعلان کے لیے 2 یا 3 مئی کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔
کرناٹک اسکول ایگزامنیشن اینڈ ایویلیوشن بورڈ نے ریاست بھر میں 21 مارچ سے 4 اپریل 2025 تک ایس ایس ایل سی امتحان-1 کامیابی کے ساتھ منعقد کیا تھا، جس میں آٹھ لاکھ سے زائد طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ ریاست کے 2818 امتحانی مراکز میں یہ امتحانات منعقد ہوئے۔
اب لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین بے چینی سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ نتائج مئی کے پہلے ہفتے یا دوسرے ہفتے کے آخر میں جاری کیے جائیں گے، لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق 2 یا 3 مئی کو ہی اعلان متوقع ہے۔تاہم، حکومت کی طرف سے باضابطہ تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔