ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹرا کے ناندیڑمیں عیدالاضحیٰ کا روح پرورمنظر؛ اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

مہاراشٹرا کے ناندیڑمیں عیدالاضحیٰ کا روح پرورمنظر؛ اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

Sat, 07 Jun 2025 21:17:36    S O News
مہاراشٹرا کے ناندیڑمیں عیدالاضحیٰ کا روح پرورمنظر؛ اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

ناندیڑ7 جون (مُنّورخان پٹھان/ایس او نیوز) عیدالاضحیٰ کا مبارک دن شہر میں بڑے ہی جوش و جذبے، روحانی عقیدت اور پرامن ماحول میں منائی گئی ۔ پاکیزہ نگر، د یگلور ناکہ پر واقع عیدگاہ پرعیدالاضحیٰ کی نماز صبح ٹھیک 8 بجے باجماعت ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مفتی خلیل الرحمن صاحب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: "قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے نفس، خواہشات اور برائیوں کی قربانی دینا اصل روح ہے۔ مگر افسوس کہ آج کے نوجوان دین سے دور ہو رہے ہیں، قرآن و نماز کو چھوڑ رہے ہیں، جس کے باعث امتِ مسلمہ پر رحمت کے بجائے ذلت، پریشانیاں اور آفات نازل ہو رہی ہیں۔"

nanded-eid-2

قاضی زبیر صاحب نے عربی خطبہ دیا ۔نماز کی امامت مولانا سعد عبداللہ صاحب نے فرمائی۔ نماز کے بعد انہوں نے ایک پُراثر دعاکی جس میں پورے عالم اسلام کے امن و امان، اتحاد و اخوت، اور ترقی کی دعائیں کی گئیں۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور وطن عزیز بھارت کے لیے امن، بھائی چارہ اور سکون کی التجا کی گئی۔
مولانا نے تمام بیماروں، مرحومین، معاشی و ذہنی پریشانی میں مبتلا افراد کے لیے بھی دعا فرمائی ، نیز نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے بھی رب سے خیر کی دعا کی۔

نماز و دعا کے اس روح پرور اجتماع نے اہلِ علاقہ کے دلوں میں دین کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور ایک بار پھر قربانی کی اصل روح کو سمجھنے اور اپنانے کا پیغام دیا۔

دعا کے اختتام پر لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر "عید کی مبارکباد" پیش کی۔ یہ منظر بھائی چارے، محبت، اور اخوت کی خوبصورت تصویر پیش کر رہا تھا۔

nanded-eid-3

Share: